انٹرمیڈیٹ حصہ دوم کے سالانہ امتحانات کے لیے امتحانی فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان

image

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ دوم کے سالانہ امتحانات برائے 2023ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور آرٹس گروپس کے پرائیویٹ کالجوں اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کے ریگولر طلباء کیلئے امتحانی فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ ان امتحانات میں شرکت کے خواہشمند امیدوار اپنے امتحانی فارم بروز پیر 27مارچ سے بروز منگل 11اپریل2023ء تک اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کرواسکتے ہیں جبکہ تعلیمی ادارے امتحانی فارمز بمع پے آرڈرز بروز جمعرات 13اپریل 2023ء کو بورڈ آفس کے اکاؤنٹس سیکشن میں جمع کروانے کے پابند ہوں گے۔ جمع کروائے جانے والے امتحانی فارمز کی مکمل فہرست کی دو کاپیاں بھی تعلیمی اداروں کے سربراہ کے دستخط کے ساتھ جمع کروانا ہوں گی۔ ایسے امیدوار جو مقررہ تاریخوں میں امتحانی فارم جمع نہیں کرواسکیں وہ 500روپے لیٹ فیس کے ساتھ بروز بدھ 12اپریل سے بروز پیر 17اپریل تک جبکہ ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ بروز منگل 18اپریل سے بروز بدھ 26اپریل 2023ء تک اپنے امتحانی فارم جمع کرو اسکتے ہیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.