اگر آپ بھی خربوزے کے بیچ پھینک دیتے ہیں تو آئندہ ایسا نہ کریں کیونکہ ۔۔ سستے سے خربوزے کے بیج کے مہنگے فائدے

image

خربوزہ نا صرف کھانے کے لئے مزیدار ہوتا ہے بلکہ اس کے بیج کے بھی بے شمار فائدے ہوتے ہیں، خربوزے کے بیج پروٹین کی فراہمی کا اہم ذریعہ ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ خربوزے کے بیج میں بڑی مقدار میں وٹامن بی 6 اور فولیٹ بھی پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ میگنیشیم، زنک، پوٹاشیم سے بھرپور ہوتے ہیں۔

خربوزے کے بیجوں میں غیر حل پزیر فیٹی ایسڈ کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جس کی وجہ سے شدید گرمی کے باوجود بھی یہ بیج جلد کے نکھار اور چمک دمک کو برقرار رکھ سکتے ہے، اس کے علاوہ ان بیجوں میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ اجزاء جلد پر سے بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات کو بھی ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

خربوزے کا بیج نا صرف بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے بلکہ جسم کو دل کی بیماریوں سے بھی محفوظ کرنے میں مدد دیتا ہے۔ یہ قدرتی طور پر خون میں شوگر کے لیول کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتے ہیں، بچوں کی یاد داشت بہتر بنانے کیلئے بادام نہ ملیں تو اس کی جگہ خربوزے کے بیج کا استعمال بھی وہی فوائد دیتا ہے۔ پیروں اور جسم کے دیگر حصوں میں سوزش کیلئے بھی خربوزے کے بیج بہت مفید ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.