افطاری کھانے کے بعد پیٹ میں گیس ہو جاتی ہے تو جانیں درد سے فوری آرام کا آسان طریقہ جس سے گیس بھی نہ ہو اور پیٹ بھی نہ پھولے

image

روزہ ایک مکمل عبادت ہے جس میں انسان سارا دن اللہ کی مرضی کے بتائے ہوئے راستے پر چلتا ہے اور بھرپور کوشش کرتا ہے کہ کسی طرح روزہ نہ ٹوٹے۔ روزہ کو ٹوٹنے سے بچانے کے لیے تو سب کوششیں کرتے ہیں لیکن دورانِ سحر و افطار اعتدال سے کھانے کے لیے کوشش کوئی نہیں کرتا۔ اس قدر بے تُکا کھانا کھا لیتے ہیں کہ پیٹ درد سے پھٹ رہا ہوتا ہے اور اتنا پھول جاتا ہے کہ نہ اٹھا بیٹھا جاتا اور نہ ہی چلنے پھرنے کی ہمت ہوتی۔

لیکن روزے میں لوگوں کو پیٹ درد اور پھولنے کی شکایت تواتر سے کیوں ہوتی ہے اور اس کا کیا حل ہے؟ ڈاکٹر سے جانتے ہیں:

روزے میں پیٹ پھولنے کی وجہ:

روزے کی حالت میں پیٹ پھولنے کی اصل وجہ یہ بھی ہوتی ہے کہ ہمارے ایک کھانے سے دوسرے کھانے کے درمیان وقفہ زیادہ ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے بڑی آنت پر سوزش ہوتی ہے پھر جب ہم کچھ کھانا کھاتے ہیں تو پیٹ میں درد شدید ہونے لگتا ہے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے سانس بھی نہیں آرہی۔ وہ پیٹ میں درد نہیں دراصل بڑی آنت کی سوزش کی وجہ سے درد محسوس ہوتا ہے اور سانس لینے میں تکلیف کا باعث بنتا ہے۔

پیٹ پھول جائے تو کیا کریں؟ :

پیٹ پھول جانے کی صورت میں افطار کے بعد خصوصاً ایک گلاس نیم گرم پانی میں لیموں اور سیب کا سرکہ ڈال کر پی لیں یا اگر اینو دستیاب ہو تو اور چہل قدمی کریں تاکہ آہستہ آہستہ سوزش کی تکلیف کم ہونے لگے۔ اس دوران کولڈرنک کا استعمال نہ کریں یہ جان لیوہ ہوسکتا ہے۔ کالا نمک چاٹ لیں یا اسپغول کی بھوسی کو نیم گرم پانی کے ساتھ پھانکیں یہ فوری کی جانے والی احتیاط ہیں جو پیٹ پھولنے کی تکلیف میں آپ کو مدد دیں گیں۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.