انڈیا اور چین کے درمیان ڈوکلام تنازع، بھوٹانی وزیراعظم کے بیان پر نئی دہلی کو تشویش؟

image

بھوٹان کے وزیراعظم لوٹے شیرنگ کا کہنا ہے کہ چین اور انڈیا کے درمیان ڈوکلام تنازع کے حل کے لیے چینی حکام کو بھی برابری کا کردار ادا کرنا ہوگا۔

بیلجیئم کے ایک اخبار کو دیے گئے ایک انٹرویو میں وزیراعظم لوٹے شیرنگ کا کہنا تھا کہ ’اس مسئلے کا حل نکالنا صرف بھوٹان کی ذمہ داری نہیں۔ ہم تین ہیں اور ہم میں سے کوئی چھوٹا یا بڑا ملک نہیں بلکہ ہم سب برابر ہیں۔‘

انڈین چینل ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق بھوٹانی وزیراعظم کے اس بیان سے انڈیا اور بھوٹان کے درمیان سفارتی تعلقات تناؤ کا شکار ہوسکتے ہیں کیونکہ نئی دہلی حکومت ڈوکلام میں چین کی کسی بھی قسم کی موجودگی کے خلاف ہے کیونکہ یہ وہ علاقہ ہے جو انڈیا کی شمال مشرق ریاستوں کو پورے ملک کے ساتھ جوڑتا ہے۔

بھوٹان کے وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم (بات چیت کے لیے) تیار ہیں۔ جیسے ہی دیگر دو فریق (انڈیا اور چین) تیار ہوں گے ہم اس پر بات چیت کر لیں گے۔‘

ان کا کہنا ہے کہ ’یہ اس بات کی نشانی ہے کہ بھوٹان، انڈیا اور چین کے درمیان ڈوکلام تنازع کا حل چاہتا ہے جو کہ اس تمام مسئلے کی جڑ ہے۔‘

خیال رہے 2017 میں ڈوکلام میں انڈیا اور چین کی افواج کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں جس کی وجہ چین کا متنازع علاقے میں ایک سڑک کی تعمیر کرنا بنی تھی اور انڈیا کی جانب سے اس کی مخالفت کی گئی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.