ایمبولینس میں میت جارہی تھی کہ اچانک روک لی۔۔ ڈاکو میت کے لواحقین سے کیا سامان لوٹ کر لے گئے؟

image

اب انسانی جانیں تو کیا، ملک عزیز میں ایمبولینس اور میتیں بھی محفوظ نہیں رہیں۔ منگل کو شکار پور میں ڈاکوؤں کے ایک گروہ نے ایک ایسی ایمبولینس لوٹ لی جس میں ایک میت کو لے جایا جارہا تھا۔ افسوس ناک واقعہ خانپور انڈس ہائی وے پر پیش آیا۔

کیا سامان لوٹا گیا؟

پولیس افسران کا کہنا ہے کہ چوروں نے ایمبولینس کو روک کر ڈرائیور اور مسافروں کو لوٹا جبکہ اس ایمبولینس میں میت کو کندھ کوٹ لے جایا جارہا تھا۔ ڈکیتی کی اس واردات میں میت کے لواحقین کے موبائل فون اور نقد 20 ہزار روپے لوٹے گئے۔

پولیس کا بیان

پولیس کے مطابق اس شرمناک واقعے میں ملوث افراد کو پکڑنے کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے اور جلد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts