پوش علاقے میں دو بنگلوں کی مالک بھکارن گرفتار

image

مراکش میں ان دنوں ایک بھکارن سے متعلق خبر تمام حلقوں میں زیربحث ہے جسے عدالت کی جانب سےفراڈ کے جرم میں سزا سنائی گئی ۔

مراکش کے جنوب میں واقع شہراکادیر میں حفاظتی مہم میں بھکاریوں پر کریک ڈاؤن کے دوران گرفتارکی جانے والی بھکارن سے متعلق انکشاف سامنے آیا تھا کہ اس کے پاس بے پناہ مال و دولت اور متعدد جائیدادیں ہیں۔

 

بعد ازاں تحقیقات کیے جانے پر علم ہوا کہ بھکاری خاتون کے پاس پوش علاقے میں 2 مکانات ، بھاری بینک بیلنس اور جائیداد یے، یہی نہیں خاتون کے پاس مراکش کے علاوہ سوئٹزرلینڈ کی شہریت بھی ہے۔

 

یہ اس قسم کا پہلاواقعہ نہیں ہے، تقریباً 2 سال قبل بھی مراکش میں ایک خاتون بھکاری کو اس وقت گرفتار کرلیا گیا تھا جب وہ ایک ویڈیو میں وہ بھیک مانگنے کے بعد اپنی لگژری کار کی جانب گئی، پھٹے پرانے کپڑے بدل کر پرتعیش لباس پہنا اور وہاں سے روانہ ہوگئی۔

 

تازہ واقعہ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پرمراکشی شہریوں کی بڑی تعداد نے ملک میں بھیک مانگنے اور دھوکہ دہی کے بڑھتےرجحان کی مذمت کرتے ہوئے روک تھام کیلئے اقدامات اورنگرانی تیز کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.