ضد ہے یا بیوقوفی۔۔ نئے ایئر پوڈز لینے کے بجائے پاکستان آ کر پرانا کیوں لینا چاہتے ہیں؟ یوٹیوبر کی عجیب و غریب منطق

image

برطانوی یوٹیوبر لارڈ مائلز، جو دنیا بھر میں اپنے غیر روایتی سفرناموں کے لیے جانے جاتے ہیں، اس بار ایک بالکل مختلف مشن پر روانہ ہونے والے ہیں۔ ان کے مطابق، ایک سال قبل دبئی کے ہوٹل سے چوری ہونے والے ان کے AirPods Pro کی موجودہ لوکیشن پاکستان کے شہر جہلم میں "سیکنڈ وائف ریسٹورنٹ" کے قریب ٹریس ہوئی ہے۔ ایپل کی ’Find My‘ ایپ کے ذریعے مسلسل ٹریکنگ نے انہیں یہ معلوم کرنے میں مدد دی۔

مائلز کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ کئی مہینوں سے ان ایئرپوڈز کو "لاسٹ موڈ" میں رکھے ہوئے ہیں، اور جب بھی کوئی انہیں استعمال کرتا ہے، وہ دور بیٹھے ہی آواز چلا کر اپنی موجودگی کا احساس دلاتے ہیں۔ اب انہوں نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے پاکستان آئیں گے اور ایک مقامی پولیس اہلکار کے ساتھ مل کر ایئرپوڈز واپس لینے کی کوشش کریں گے۔ وہ اس سارے عمل کو ویڈیو میں ریکارڈ کر کے اپنے یوٹیوب چینل پر جاری کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

لارڈ مائلز کے اس فیصلے پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ کچھ صارفین نے سوال اٹھایا کہ کیا اتنے پرانے ایئرپوڈز کو دوبارہ استعمال کرنا واقعی قابلِ قدر ہے؟ تو کسی نے یہ نکتہ اٹھایا کہ وہ نئی ڈیوائس خرید لیتے تو شاید کم خرچ اور زیادہ آسان ہوتا۔ تاہم، مائلز نے مختصر مگر واضح جواب دیا: ’’مجھے چور پسند نہیں، اور میں اپنی چیز واپس لینا چاہتا ہوں۔‘‘

یہ واقعہ صرف ایک الیکٹرانک ڈیوائس کی چوری کا نہیں، بلکہ ایک اصولی موقف کا ہے۔ مائلز کا یہ سفر ایک تکنیکی ٹریکر کی مدد سے انصاف تک پہنچنے کی ایک مثال ہے—خاموش لیکن مکمل تیاری کے ساتھ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ آیا یہ ان کا سب سے منفرد و لاجک مشن ثابت ہوگا یا نہیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.