مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود میں اضافہ

image
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود ایک فیصد بڑھا دی۔

مرکزی بینک نے مانیٹری پالیسی سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا جس کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود میں 100 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کردیا۔

پالیسی ریٹ اضافے کے بعد 21 فیصد کی ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر آگیا۔ اس سے قبل 2 مارچ کو 300 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا تھا۔

گزشتہ مالی سال کے اختتام پر پالیسی ریٹ 14.75 فیصد رہا تھا۔ رواں مالی سال کے دوران اب تک شرح سود میں 6.25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.