پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کے اعتماد اور مثبت معاشی اشاریوں کے باعث زبردست تیزی دیکھی گئی۔
100 انڈیکس میں 2000 پوائنٹس سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 24 ہزار کا سنگ میل عبور کرگیا۔
ماہرین کے مطابق یہ اضافہ ملکی معیشت میں بہتری کی توقعات، حکومتی معاشی پالیسیوں، اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے۔
مارکیٹ میں نمایاں تیزی کے دوران بینکنگ، آئل اینڈ گیس، سیمنٹ اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں غیر معمولی سرمایہ کاری دیکھی گئی۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو اسٹاک مارکیٹ آئندہ دنوں میں مزید بلندیوں کو چھو سکتی ہے۔
دوسری جانب سرمایہ کاروں میں مثبت جذبات کے ساتھ کاروباری سرگرمیوں میں بھی تیزی دیکھی جا رہی ہے۔