اسٹاک ایکسچینج نئی بلند ترین سطح پر ، ایک لاکھ ، 25 ہزار کی حد عبور کر لی

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ، انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

جمعرات کو اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 855 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 25 ہزار 208 پوائنٹس کی تاریخی بلندی پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز انڈیکس نے ایک لاکھ 24 ہزار کی حد عبور کر لی تھی ، کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر ایک لاکھ 24 ہزار 353 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے سستا ہو گیا ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 282 روپے 40 پیسے ہو گئی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.