آسٹریلیا میں بھی ٹک ٹاک پر پابندی عائد

image
کینبیرا: آسٹریلیا نے بھی اپنے حکومتی عہدیداروں کی ڈیوائسز کے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا کے اٹارنی جنرل مارک ڈریفس نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس اور سیکیورٹی ایجنسیوں کی اطلاعات کی بنیاد پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے جو بہت جلد لاگو ہو جائے گا۔

آسٹریلیا اپنے سیکورٹی اتحاد “فائیو آئیز” کے ممالک کے بعد پانچواں ملک ہے جس نے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی ہے جبکہ اس سے قبل “فائیو آئیز” کے انٹیلی جنس شیئرنگ پارٹنرز امریکا ، کینیڈا، برطانیہ اور نیوزی لینڈ بھی ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

آسٹریلیا میں ٹک ٹاک کمپنی کے جنرل مینیجر لی ہنٹر نے کہا کہ یہ فیصلہ ہمارے لیے انتہائی مایوس کُن ہے اور ہمارے خیال میں فیصلے کے پیچھے حقائق نہیں بلکہ سیاسی مقاصد ہیں۔

دوسری جانب برطانیہ نے ڈیٹا پرائیویسی کے اصولوں کی خلاف ورزی پر ٹک ٹاک پر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ ٹاک ٹک نے 13 سال سے کم عمر بچوں کو پلیٹ فارم تک رسائی دی جو غیر قانونی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.