تربوز کے بیج پھینک دیتے ہیں تو بہت بڑی غلطی کر رہے ہیں ۔۔ تربوز کے بیج کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانئے اس کے یہ 3 فائدے جو کوئی آپ کو نہیں بتائے گا

image

اللہ نے پھل کے علاوہ ان کے بیجوں میں بھی فوائد پیدا کیے ہیں جن کے استعمال سے اکثر لوگ ناواقف ہوتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام میں آج ہم آپ کو تربوز کے بیج کے حیرت انگیز فائدوں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں۔

گرمی کا دشمن پھل تربوز کے جہاں بے شمار طبی فوائد ہیں وہیں اس کے بیج بھی کارآمد ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تربوز کے بیجوں میں وٹامن بی بھی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ دماغ اور خون کے لیے بے حد مفید ہے۔

مارکیٹ میں تربوز کے خشک بیج باآسانی مل جاتے ہیں اور آپ بھی گھر میں خود سکھا کر ان بیجوں کو استعمال کر سکتے ہیں یہ صحت کے لیے بے حد فائدے مند ہیں۔

ایک کپ بُھنے ہوئے تربوز کے بیجوں میں تقریباً 600 کیلوریز شامل ہوتی ہیں۔

1- تربوز کے بیجوں کا تیل جلد کو فائدہ پہنچاتا ہے کیونکہ یہ وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے۔ تربوز کے بیج کا تیل چہرے پر استعمال کریں تاکہ بڑھاپے کی ابتدائی علامات سے چھٹکارا حاصل کرسکیں۔

2-تربوز کے بیجوں میں پروٹین، میگنیشیم، آئرن، زنک اور کاپرشامل ہوتا ہے جس کی وجہ سے آپ کے بال صحت مند اور مضبوط رہتے ہیں۔ یہ تمام ضروری معدنیات بالوں کی نشوونما کو فروغ دینے اور آپ کے بالوں کو مضبوط بنانے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔

3- تربوز کے بیجوں کا قہوہ مثانے اور گردے کے مریضوں کے لیے بہت فائدہ مند ہیں۔یہ دل کو طاقت دیتا ہے اور بلڈ پریشر کے مسائل کو کم کرتا ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts