ٹوئٹر کی چڑیا واپس آ گئی

image

نیویارک: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے ٹوئٹر کی چڑیا کو بحال کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹوئٹر سربراہ ایلون مسک نے کچھ روز قبل ٹوئٹر کی چڑیا کو ڈوگی میم والے “کتے” سے تبدیل کر دیا تھا جس پر صارفین نے انتہائی حیرت کا اظہار کرتے ہوئے مختلف تبصرے بھی کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: 

ٹوئٹر پر کچھ دن تک نیلی چڑیا غائب رہی اور اس کی جگہ کتے کی تصویر نظر آتی رہی تاہم اب ایک بار پھر ایلون مسک نے کتے کی جگہ نیلی چڑیا کو بحال کر دیا ہے۔

ایلون مسک کی جانب سے نیلی چڑیا کو تبدیل کرنے اور بحال کرنے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.