فلسطین میں ہونے والے مظالم پر شاہین آفریدی کا پیغام

image

اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نے فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف پیغام جاری کر دیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ مومن ایک جسم کی طرح ہوتے ہیں اور اگر جسم کا کوئی حصہ تکلیف میں ہوتو پورے جسم کو تکلیف ہوتی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ہم بار بار مسجد اقصیٰ میں ہونے والے مظالم کو محسوس کر سکتے ہیں۔

شاہین آفریدی نے دُعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ فلسطینی عوام کی مشکلات کو آسان فرمائے۔ آمین

Believers resemble one body, so that, if any part of the body is not well then the whole body shares the sleeplessness.

We can feel the cruelty being carried out in time & time again. Remember the oppressed ones.

May Almighty ease their sufferings. Aameen. 🤲

— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi)

واضح رہے کہ رمضان المبارک کے دوران فلسطین میں ایک بار اسرائیلی مظالم میں تیزی آ گئی ہے جبکہ اسرائیلی کی جانب سے غزہ میں فضائی حملہ بھی کیا گیا۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے پرامن احتجاج کرنے والے فلسطینی عوام پر شیلنگ کی گئی اور ہینڈ گرنیڈ استعمال کیے گئے۔ یہودی فورسز کی جانب سے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائیگی سے بھی روکا جا رہا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.