ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن کا سہرا جنوبی افریقہ کے سر

image

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن کا ٹائٹل جنوبی افریقہ نے جیت لیا۔

لارڈز میں کھیلے گئے فائنل کے چوتھے روز جنوبی افریقا نے 213 رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے اننگز آگے بڑھائی تو اُسے تاریخی کامیابی کے لیے مزید 69 رنز کی ضرورت تھی۔ ایک رن کے اضافے پر ہی کپتان ٹیمبا باووما اپنی وکٹ گنوابیٹھے، اُنہوں نے 66 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ایڈن مارکرم کے ساتھ تیسری وکٹ پر 147 رنز کی شراکت کے ذریعے ٹیم کو فتح کی راہ پر گامزن کیا۔

اسٹبس بھی مارکرم کا پوری طرح ساتھ نہ دے سکے، وہ 241 کے مجموعی اسکور پر 8 رنز بنا سکے، ڈیوڈ بیڈنگھم اور مارکرم آہستہ آہستہ ٹیم کو کامیابی کی جانب لے جارہے تھے مگر فتح سے صرف 6 رنز کی دوری پر مارکرم بھی آؤٹ ہوگئے، وہ 136 رنز بناکر پویلین لوٹے، اُنہوں نے 207 گیندوں کا سامنا کیا اور 14 چوکے لگائے۔

جیت کے لیے درکار بقیہ 6 رنز بیڈنگھم اور ورینی نے حاصل کرکے اپنی ٹیم کو 27 برس بعد آئی سی سی ایونٹ کا ٹائٹل جتوادیا۔

جنوبی افریقا نے 282 رنز کا ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا اور 5 وکٹوں سے آسٹریلیا کو شکست دی۔ بیڈنگھم 21 اور ورینی 4 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے ، شاندار اننگز کھیلنے پر مارکرم پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

یہ جنوبی افریقا کا آئی سی سی کا دوسرا ٹائٹل ہے۔ اس سے قبل اس نے 1998 میں آئی سی سی ون ڈے چیمپیئنز ٹرافی جیتی تھی ۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.