اب میسنجر پر ویڈیو گیم کھیلیں

image

لندن: فیس بک نے اپنے صارفین کے لیے میسنجر پر ویڈیو گیم کی سہولت فراہم کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فیس بک صارفین اب میسنجر پر اپنے ایک سے زائد دوستوں کے ساتھ کئی اقسام کے گیمز کھیل سکیں گے۔

فیس بک میسنجر پر اب کئی اقسام کے گیمز موجود ہوں گے جب میں ایکشن، اسپورٹس، ایڈونچرز اور پزل سمیت دیگر گیمز شامل ہیں۔ میٹا نے اپنے صارفین کو زیادہ وقت ایپس پر رکھنے یا نئے صارفین کو لانے کے لیے گیمز متعارف کرائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

اس میں صارف ہم خیال گیمرز سے رابطے اور ملٹی پلیئر گیمنگ کا تجربہ حاصل کر سکیں گے۔

میسنجر پر اس وقت 14 گیمز ایسے ہیں جو فیس بک گیمنگ کے ذریعے مفت کھیلے جاسکتے ہیں، یہ گیمز اینڈروئڈ، آئی او ایس اور ویب ورژن پر دستیاب ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.