اگر بابر اعظم پر دباؤ ہو تو اثر پوری ٹیم پر پڑے گا، محمد یوسف

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہا ہے کہ اگر بابر اعظم پر دباؤ ہو تو اس کا اثر پوری پاکستانی ٹیم پر ہوتا ہے۔

سابق کپتان محمد یوسف نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بابر کے ساتھ کام کرتے ہوئے اپنے تجربات شیئر کیے۔ بابر اعظم میں سیکھنے کی بہت لگن ہے۔

محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ہمیشہ ہی خوشی ہوتی ہے کہ پاکستان کے پاس ایک ورلڈ کلاس بلے باز موجود ہے۔ مجھے اچھا لگے گا جب بابر اعظم میرے تمام ریکارڈز توڑ دیں گے۔

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر اور بلے باز محمد رضوان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ رضوان بھی بہت جلد مختلف کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

محمد یوسف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی بیٹنگ لائن کی کارکردگی اتنی بری نہیں ہے جتنی ان پر تنقید کی جاتی ہے۔ ہم اپنے کھلاڑیوں کو جتنا سپورٹ کریں گے، اتنا ہی وہ بہتر کھیل پیش کرنے کے قابل ہونگے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.