آخری پانچ گیندوں پر5 چھکے، رنکو سنگھ نے گجرات سے فتح چھین لی

image

آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے بلے باز رِنکو سنگھ نے آخری اوور کی پانچ گیندوں پر لگاتار پانچ چھکے لگاکرگجرات ٹائٹنز سے فتح چھین لی۔

گزشتہ روز احمد آباد میں ہونے والے میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو میچ جیتنے کے لئے 205 رنز کا ہدف ملا، بڑے ہدف کے تعاقب میں آخری اوور میں میچ گجرات کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ہاتھوں سے نکلنے والاتھا آخری پانچ گیندوں پر 28 رنز درکار تھے اور سات کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے۔

اس موقع رنکو سنگھ گجرات کے بالر یش دیال کے سامنے تھے، انہوں نے پانچ گیندوں پر پانچ چھکے لگاکر ہارا میچ جتوا دیا۔

رِنکو سنگھ نے 21 گیندوں پر ناقابل شکست 48 رنز بنائے اس اننگز میں ان کے چھ چھکے شامل تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.