ایشیا کپ نہ کھیلنے پر پاکستان کو کتنا نقصان ہو گا؟ جانیے

image

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے انکشاف کیا ہے کہ  پاکستان اگر ایشیاکپ سے بائیکاٹ کرتا ہے تو اسے 3 ملین ڈالر تقریبا (ایک ارب روپے) کا نقصان ہوسکتا ہے۔

ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ اگر ورلڈکپ کیلئے پاکستان آئی سی سی ایونٹ میں بھارت جانے سے انکار کرتا ہے تو ہمارے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ساتھ معاملات خراب ہوسکتے ہیں کیوںکہ وہاں بھی پاکستان بھارت کا میچ انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ہم آئی سی سی اور ایشین کرکٹ کونسل پر انحصار کرتے تھے لیکن اب پی ایس ایل نے ہمیں اپنے پیروں پر کھڑا کردیا ہے جتنے پیسے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے آتے ہیں اتنے پی ایس ایل کما کر دیتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.