واٹس ایپ سے متعلق اچھی خبر

image

کیلیفورنیا: واٹس ایپ اب کمپینین موڈ نامی فیچر جلد متعارف کرا دے گی جس کے ذریعے واٹس ایپ کے اکاؤنٹ کو ایک سے زیادہ ڈیوائسز میں استعمال کیا جا سکے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق واٹس ایپ صارفین اب اپنے اکاؤنٹ کو ایک وقت میں ایک سے زیادہ ڈیوائسز پر استعمال کرتے ہوئے چیٹ کر سکیں گے۔

واٹس ایپ صارفین کیو آر کوڈ کے ذریعے اپنے اکاؤنٹ کو ایک سے زیادہ ڈیوائس پر کھول سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 

واٹس ایپ صارفین اپنے اکاؤنٹ کو دوسری ڈیوائسز پر کیو آر کوڈ اسکین کروا کر رابطے میں لا سکیں گے اور اس کے لیے صارفین کو اپنی دوسری ڈیوائسز میں واٹس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کر کے اسکرین پر موجود 3 نقطوں کو دبانا ہو گا۔ پھر “لِنک آ ڈیوائس” کو ٹیپ کرنے پر ایک منفرد کیو آر کوڈ ظاہر ہو جائے گا۔

اس کے بعد صارفین اپنی پہلی ڈیوائس میں واٹس ایپ کی سیٹنگ میں جا کر “لِنکڈ ڈیوائسز” کو ٹیپ کر کے دوسری ڈیوائس میں کیو آر کوڈ کو اسکین کر سکیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.