ہالی وُڈ ہدایتکار شاہ رخ خان کی فلم ’کل ہو نا ہو‘ کا سیکوئل بنانے کے خواہش مند

image

ہالی وُڈ کے فلم ڈائریکٹر ڈیکسٹر فلیچر مشہور زمانہ بالی وُڈ فلم ’کل ہو نا ہو‘ کا دوسرا پارٹ بنانے کے خواہش مند ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق ڈیکسٹر فلیچر نے کہا ہے کہ وہ شاہ رخ خان کی فلم ’کل ہو نا ہو‘ کا سیکوئل بنانا پسند کریں گے۔

ڈیکسٹر فلیچر ان دنوں اپنی نئی فلم ’گھوسٹڈ‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ جب ان سے ایک انٹرویو میں پوچھا گیا کہ کیا وہ کوئی بالی وُڈ فلم بھی بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟

جس پر انہوں نے فوراً جواب دیا کہ ’میں بالی وُڈ فلم بنانا بہت پسند کروں گا۔ وہ لڑکا کون ہے؟ مجھے یاد نہیں، لیکن مجھے وہ فلم بہت پسند ہے۔ کل ہو نا ہو۔‘

اس دوران میزبان نے جب انہیں شاہ رخ خان اور سیف علی خان کا نام یاد کروایا تو انہوں نے کہا کہ ’جی ہاں۔ یہ بہت شاندار تجربہ ہوگا۔‘

’گھوسٹڈ‘ ایک رومانوی، کامیڈی اور ایڈوینچر فلم ہے جس کی کاسٹ میں کرس ایونز، اینا ڈی آرمز، لِزی براڈ وے اور ایڈرین بروڈی شامل ہیں۔

فلم کی کہانی کول (کرس ایونز) کے گرد گھومتی ہے جو سیڈی نامی ایک لڑکی (اینا ڈی آرمز) کی محبت میں گرفتار ہوجاتا ہے لیکن اسے بعد میں یہ پتا چلتا ہے کہ سیڈی ایک خفیہ ایجنٹ ہے۔

یہ فلم 21 اپریل کو ڈیجیٹل سٹریمنگ پلیٹ فارم ایپل ٹی وی پلس پر ریلیز کی جائے گی۔ اس سے قبل 2019 میں ڈیکسٹر فلیچر نے فلم ’راکٹ مین‘ بنائی تھی جو مہشور برطانوی سنگر ایلٹن جان کی بائیو پکچر تھی۔

سنہ 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم کل ہو نا ہو شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم تھی جسے نکھل اڈوانی نے ڈائریکٹ کیا تھا۔

اس فلم میں شاہ رخ خان، سیف علی خان کے ساتھ پریتی زنٹا شامل تھیں جبکہ اسے کرن جوہر نے پروڈیوس کرنے کے ساتھ ساتھ لکھا بھی تھا۔

’کل ہو نا ہو‘ نے دو نیشنل ایوارڈز سمیت آٹھ فلم فیئر ایوارڈز اپنے نام کیے تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.