سعودی عرب میں دنیا کی مہنگی ترین ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ کا منصوبہ

image

سعودی عرب کی حکومت نے مبینہ طور پرمہنگی ترین لیگ کے لئے انڈین پریمیئر لیگ کے مالکان کے ساتھ بات چیت کی ہے۔

نائن کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکام نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی مہنگی ترین لیگ کو اپنا اگلا منصوبہ قرار دیا ہے، رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں لیگ کے حوالے سے بات چیت ایک برس پہلے شروع ہوئی تھی۔

سعودی عرب نہ تو فارمولا 1 گرینڈ پرکس کے ذریعے کھیلوں کے منصوبوں سے مطمئن ہے اور نہ ہی LIV گالف میں کی گئی سرمایہ کاری سے، سعودی عرب اگلے پراجیکٹ میں دنیا کے مہنگے ترین ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے بارے میں سوچ رہا ہے۔

بھارتی کھلاڑیوں پر اپنے بورڈ کی جانب سے دیگر لیگز میں شرکت پر پابندی ہے اور سعودی عرب حکام کی تجویز کے بعد قوانین میں نرمی کیے جانے کا امکان ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.