ٹیم کو پیغام تھا جارحانہ کھیلیں، فخر زمان

image

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ ٹیم کو پیغام تھا جارحانہ کھیلیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر فخر زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کی وکٹ بیٹنگ کے لیے آسان نہیں تھی تاہم ٹیم کو یہی پیغام تھا کہ جارحانہ کرکٹ کھیلیں۔

انہوں نے کہا کہ اسی مومینٹم کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔ آغاز میں مجھے، بابر اعظم اور محمد رضوان کو بیٹنگ میں مشکل پیش آئی تاہم صائم ایوب نے بہترین اننگز کھیل کر باقی بیٹرز کے لیے میچ آسان بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

فخر زمان نے کہا کہ بابر کے بعد صائم ایوب کی صورت میں پاکستان کو ایک اچھا کھلاڑی ملا اور صائم اگر اسی انداز میں کھیلتا رہا تو وہ لمبے عرصے تک پاکستان کے لیے کھیل سکے گا۔

اس سے قبل پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی 20 بین الاقوامی میچ میں 88 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان نے پہلے ٹی 20 بین الاقوامی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور صائم ایوب نے 47، 47 رنز کی اننگز کھیلیں اور ان دونوں کھلاڑیوں کے علاوہ پاکستان کا کوئی بلے باز قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ ایڈم ملن 2، جیمز نیشم اور ایش سودی ایک ایک وکٹ حاصل کر پائے۔

دوسری جانب پاکستان کے 182 رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 94 رنز پر آوٹ ہو گئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مارک چیپ مین نے سب سے زیادہ 34 رنز بنائے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.