پہلا ٹی20: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 88 رنز سے ہرا دیا، حارث رؤف کی چار وکٹیں

image
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی20 میچ میں باآسانی 88 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

جمعے کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیے گئے 184 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 16 ویں اوور میں صرف 94 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

مارک چیپ مین نے سب سے زیادہ 34 رنز بنائے۔ اوپنر ٹام لیتھم 20 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ کیوی ٹیم کے سات کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکے۔

پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر حارث رؤف نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہمان ٹیم کے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

عماد وسیم نے دو، جبکہ شاہین شاہ آفریدی، زمان خان، شاداب خان اور فہیم اشرف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پانچ ٹی20 میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 183 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پاکستانی ٹیم 20 ویں اوور میں 182 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ فخز زمان اور صائم ایوب 47، 47 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی اننگز

پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا مایوس کن آغاز کیا اور 14 کے مجموعی سکور پر رضوان ایڈم ملنے کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ بابر کو بھی ایڈم ملنے نے بولڈ کیا وہ صرف نو رنز بنا سکے۔

ابتدائی دو وکٹیں کے گرنے کے بعد فخر زمان اور صائم ایوب نے میدان سنبھالا اور چھکوں چوکوں کی برسات کر دی۔ ایک وقت میں گرین شرٹس 10 رنز فی اوور کی اوسط سے رنز بنا رہی تھی اور یوں لگ رہا تھا کہ پاکستان باآسانی 200 سے زائد رنز بنا لے گا، لیکن صائم ایوب رن آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 47 رنز بنائے۔ ان کی فخر زمان کے ساتھ 79 رنز کی شراکت داری بھی بنی۔

.@SaimAyub7 with some delightful strokes#PAKvNZ | #CricketMubarak pic.twitter.com/qECBkIXFHH

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 14, 2023

صائم ایوب کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کا مڈل آرڈر دباؤ میں نظر آیا اور اوپر نیچے تین وکتیں گر گئیں۔ میٹ ہنری نے پہلے شاداب خان اور اس سے اگلی ہی گیند پر صفر پر افتخار احمد کو آؤٹ کر کے پاکستان کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔ رہی سہی کسر فخر زمان کے آؤٹ ہونے پر پوری ہو گئی جو 47 رنز بنا کر اش سوڈھی کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔

عماد وسیم اور فہیم اشرف نے سکور کو تھوڑا آگے بڑھایا لیکن عماد بھی جلد پویلین روانہ ہو گئے۔ انہوں نے 16 رنز بنائے۔ آٹھویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی تھے جن کا میٹ ہنری کی گیند پر باؤنڈری پر نہایت شاندار کیچ پکڑ لیا گیا۔ شاہین کو آؤٹ کر کے میٹ ہنری نے اپنی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کی۔ وہ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹی20 میں ہیٹ ٹرک کرنے والے چوتھے بولر ہیں۔

Shadab Khan

Iftikhar Ahmed

Shaheen Afridi

A hat-trick for Matt Henry in the first T20I at the GSL. #PAKvNZ | #CricketMubarak pic.twitter.com/h6bZP6O1hM

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 14, 2023

20 ویں اوور میں پہلے فہیم اشرف 22 رنز بنا کر بین لسٹر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے اور اس کے ایک گیند بعد ہی حارث رؤف نے بھی ہٹ لگانے کی کوشش میں کیچ پکڑا دیا۔

گذشتہ ماہ افغانستان کے خلاف شارجہ میں کھیلی گئی ٹی20 سیریز میں آرام کرنے کے بعد بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور فخر زمان قومی ٹیم میں واپس آگئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ ٹی20 میچز میں پاکستان کا ریکارڈ نہایت عمدہ رہا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان گذشتہ پانچ میچز میں سے چار میں گرین شرٹس نے کامیابی حاصل کی۔

پہلے ٹی20 میں پاکستان کی پلیئنگ الیون میں بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، فخر زمان، صائم ایوب، شاداب خان، افتخار احمد، عماد وسیم، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور زمان خان شامل تھے۔

اسی طرح نیوزی لینڈ کی لائن اپ میں ٹام لیتھم، چاڈ بویس، وِل ینگ، ڈیرل مچل، مارک چیپ مین، جیمز نیشم، راچن رویندرا، ایڈم مل، میٹ ہینری، اِش سوڈھی اور بین لسٹر کو شامل کیا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.