ساجد علی سدپارہ نے اضافی آکسیجن کے بغیر ’خطرناک ترین‘ چوٹی سر کر لی

image
پاکستانی کوہ پیما ساجد علی سدپارہ نے نیپال میں دنیا کی دسویں بڑی پہاڑی چوٹی اناپورنا اضافی آکسیجن کے بغیر سر کر لی ہے۔ 

عرب نیوز کے مطابق اناپورنا کی سطح سمندر سے بلندی آٹھ ہزار 91 میٹر ہے جسے سر کرنا بہت مشکل سمجھا جاتا ہے۔ اس کو سر کرتے ہوئے اب تک 60 افراد کی جان جا چکی ہے۔

ساجد علی سدپارہ پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے بیٹے ہیں جن کی 2021 کے موسم سرما میں کے ٹو سر کرنے کے دوران موت ہو گئی تھی۔

ساجد علی سدپارہ اس سے قبل دو مرتبہ کے ٹو اور نیپال میں مناسلو کی چوٹی سر کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ اضافی آکسیجن کے بغیر وہ گیشربرن 1 اور گیشربرن 2 کی چوٹیاں بھی سر کر چکے ہیں۔

الپنائن کلب آف پاکستان کے قرار حیدری نے ساجد علی سدپارہ اور ان کی ٹیم کو اناپورنا چوٹی سر کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ’یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ ساجد علی سدپارہ نے دنیا کی خطرناک ترین چوٹیوں میں سے ایک کو سر کیا ہے۔‘

15 April 2023

• Wake up Pakistan !!!

•Sajid Ali Sadpara, a son of legend Ali Sadpara successful reached to the top of Mt. Annapurna this afternoon, unsupported and without using supplementary O2, as a part of @sst8848 Annapurna Exped.

• Congratulations @sajid_sadpara pic.twitter.com/9i4xOFsu73

— Chhang Dawa Sherpa (@ChhangDawa) April 15, 2023

’یہ بہت مشکل کام تھا کیونکہ وہ لیڈ کر رہے تھے اور سخت ترین موسم کے باوجود سے سر کیا۔ ساجد ایک نوجوان کوہ پیما ہیں اور ان کا خواب ہے دنیا کی تمام بڑی چوٹیاں سر کی جائیں۔ یہ ان کے والد کا خواب تھا جو ادھورا رہ گیا۔‘

نیپالی کوہ پیما چنگ داوا سرپا نے بھی انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’جاگو پاکستانیو! لیجنڈ علی سدپارہ کے بیٹے ساجد علی سدپارہ نے اناپورنا کی چوٹی سر کر لی ہے اور وہ بھی اضافی آکسیجن کے بغیر۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.