نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی 20 میچ میں بھی شکست

image

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی 20 میچ میں 38 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ جہاں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 193 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کے 192 رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 154 رنز ہی بنا سکی۔ کیوی بیٹر مارک چیپمین 65 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ ٹام لیتھم 19 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ چید بوویس 26 رنز ہی بنا سکے۔ ویل ینگ اور مچل نے 9، 9 رنز بنائے جبکہ دیگر کھلاڑی کوئی قابل ذکر اننگز نہ کھیل سکے۔

یہ بھی پڑھیں: 

قومی فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عماد وسیم، شاداب خان اور زمان خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے شانداد بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری کی انہوں نے 58 گیندوں پر 101 رنز بنائے۔ محمد رضوان نے نصف سنچری کی تو افتخار نے ناقابل شکست 33 رنز بنائے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.