امریکی صدر نے اہم اعلان کر دیا

image

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے دوسری مرتبہ پھر صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے 2024 کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ جلد اپنی باضابطہ مہم کے آغاز کا اعلان بھی کر دیں گے۔

دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے ہی 2024 کے صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان کر دیا تھا جس کے لیے وہ اپنے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

واضح رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات ہر 4 سال بعد نومبر کے پہلے ہفتے میں منعقد کیے جاتے ہیں اور قانون کے مطابق امریکی صدر صرف 2 بار عہدہ سنبھال سکتے ہیں۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.