کیا بابر اعظم کا سینچری کے بعد جشن سٹرائیک ریٹ بریگیڈ کے لیے تھا؟

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور سٹار بیٹر بابر اعظم نے اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ نیوزی لیںڈ کے خلاف دوسرے ٹی20 میچ میں ان کی سینچری کے بعد کا جشن ان کے سٹرائیک ریٹ پر تنقید کرنے والوں کے خلاف تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ ہونے والی ویڈیو میں بابر اعظم کو میچ کے بعد میزبان زینب عباس اور کمنٹیٹر عروج ممتاز کے ساتھ بات کی ہے۔

زینب عباس نے اُن سے پوچھا کہ ’کیا یہ جشن سٹرائیک ریٹ بریگیڈ کے لیے تھا؟‘

اس کے جواب میں بابر اعظم نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’کہہ بھی سکتے ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں ایسی کوئی بھی چیزیں ذہن میں رکھتا نہیں ہوں۔ دیکھیں حالات کے مطابق چیزیں لے کر چلتا ہوں۔ شروع کے دس اوور میں مختلف سٹرائیک ریٹ سے کھیلا ہوں۔‘

کپتان کہتے ہیں کہ ’درمیان میں پھر بریک ڈاؤن ہوا، یکے بعد دیگرے وکٹیں گر گئیں، اگر میں آؤٹ ہوجاتا تو یہ ٹوٹل بھی نہ بن سکتا۔‘

سٹرائیک ریٹ کے بارے میں وہ کہتے ہیں کہ ’سٹرائیک ریٹ، بالکل یہ چیزیں ساتھ چلنی ہیں لیکن کوشش یہی ہوتی ہے کہ ماڈرن کرکٹ کے حساب سے کھیلیں۔ میں 190 کے سٹرائیک ریٹ سے بھی کھیلا ہوں کبھی کبھار۔ حالات کے مطابق کھیلنا پڑتا ہے۔ اصلی بات ہے اندر رہنا (بیٹنگ کرنا)، اندر رہیں گے تو آپ 150 کے سٹرائیک سے کھیلیں گے، 200 کے سٹرائیک ریٹ سے کھیلیں گے، آخری 5 اوور سٹرائیک ریٹ میرا بہت بہتر تھا۔‘

سنیچر کے روز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 38 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر لی تھی۔

میچ میں بابر اعظم نے 58 گیندوں پر 11 چوکوں  اور تین چھکوں کی مدد سے 101 رنز سکور کیے۔

یہ اُن کی ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں تیسری سینچری تھی۔

 کپتان کی تیسری سینچری کے موقع پر صارفین کی جانب سے تبصرے بھی دیکھنے میں آ رہے ہیں۔

خورشید شیخ نے یوٹیوب پر تبصرہ کیا کہ ’آپ کیپٹن میٹریل نہیں ہیں سے ٹی20 انٹرنیشنل میں سب سے کامیاب کپتان بننے تک کا سفر۔‘

یاور ڈار کہتے ہیں کہ ’بابر ایک مکمل اوپنر، مڈل آرڈر اور فنیشر بیٹر ہیں۔  ہر نمبر پر ان کا غلبہ ہے اور ریکارڈ بنا رہے ہیں۔‘

 سید فیضان نے بابر اعظم اور عماد وسیم کی دوستی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’بابر بھائی نے کیا کمال سینچری بنائی ہے اور سب سے زیادہ خوشی بابر اعظم اور عماد وسیم کو ایک ساتھ دیکھ کر ہوئی ہے، بہت اچھے، ٹیم میں ایسے ہی اتحاد ہونا چاہیے۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.