چھوٹی سی چیز مہنگی ادویات پر بھاری کیونکہ ۔۔ سونف کے شربت کے حیرت انگیز فائدے کہ آپ بھی آزمانے پر مجبور ہوجائیں

image

سونف ایک خوشبودار اور ذائقہ دار جڑی بوٹی ہے جو وٹامن سی، پوٹاشیم، آئرن، فولیٹ اور فائبر کا بھرپور ذریعہ ہے اور کارمینیٹو، اینٹی اسپاسموڈک، اینٹی انفلامیٹری، اینٹی میکروبیل، ایکسپیکٹرینٹ، ڈائیورٹک، ایمنا گوگ، ڈیپریوٹیو اور اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات کی وجہ سے کئی بیماریوں میں فائدے مند ہوتی ہے۔

ایک چمچ سونف میں پروٹین 0 اعشاریہ 92 گرام، توانائی 20 کلو گرام، فائبر 2.31 گرام، آئرن 1.08 ملی گرام، میگنیشیم 22.33 ملی گرام، پوٹاشیم 98.25 ملی گرام، مین گنج: 0.38 ملی گرام اوروٹامن سی 1.22 ملی گرام کے قریب ہوتا ہے۔

سونف افسردگی دور کرتی ہے، سونف کی چائے آپ کو دن کے آخر میں آرام کرنے میں مدد دے سکتی ہے، موٹاپے سے لڑنے کے لیے بہترین ہے، پانی کی برقراری کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے، یادداشت اور دماغی افعال کو بہتر بناتی ہے، بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتی ہے۔

سونف میں کینسر سے لڑنے والی خصوصیات پائی جاتی ہیں، سونف وٹامن سی کا ایک اچھا ذریعہ ہے جس سے ذیابیطس کی بیماری سے لڑنے میں مدد کرتی ہے، جگر کی صحت کو بڑھانے میں مدد کرتی ہے، آنتوں کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہے، قبض یا بدہضمی میں فائدہ دیتی ہے، سانس کو بہتر کرتی ہے، بینائی کو بہتر کرنے میں مدد کرتی ہے، جلد کے لیے بھی مفید ہے۔

سونف کے یوں تو اور بھی کئی طرح کے استعمال ہیں لیکن اگر آپ سونف کا قہوہ اپنی عادت میں شامل کرلیں تو آپ کو اس کے بہت شاندار نتائج مل سکتے ہیں جبکہ سونف کا شربت بھی آپ کو گرمی میں فرحت کے ساتھ کئی بیماریوں سے لڑنے کی طاقت دے سکتا ہے۔

6 کھانے کے چمچ سونے، آدھا چمچ چھوٹی الائچی، 50 گرام مصری، ایک چوتھائی چمچ کالے نمک کا پاؤڈر بناکر محفوظ کرلیں اور ایک گلاس پانی میں ایک چمچ یہ پاؤڈر کے علاوہ تخم بالنگا ڈال کر ٹھنڈا ٹھار شربت پییں تو آپ کو اس گرمی میں راحت کے احساس کے ساتھ ساتھ کئی بیماریوں سے لڑنے کی طاقت بھی مل سکتی ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts