تیسرا ٹی 20: سنسنی خیز مقابلے میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کو شکست

image
 پانچ میچز کی ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد  پاکستان کو  چار رنز سے شکست دے دی۔

پہلے کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔

164 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم مقررہ 20 اوور میں  159 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔

پاکستان کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ کپتان بابر اعظم ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔

رضوان چھ رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کی تیسری وکٹ صائم ایوب کی گری جنہون نے 10 رنز بنائے۔ فخر زمان 20 رنز بنا کر اسٹمپ آؤٹ ہوئے۔ بعد ازاں افتخار احمد نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 60 رنز بنائے۔

نیوزی لیند کی جانب سے کپتان ٹام لیتھم نے 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان ٹام لیتھم اور چاڈ بوس نے کیا۔

نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 20 رنز کے سکور پر گری جب چاڈ بوس سات رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کا نشانہ بنے۔ 

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے دو دو اور شاداب خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ (فوٹو: اے ایف پی)

نیوزی لینڈ کو دوسرا نقصان 56 رنز کے مجموعی سکور پر اٹھانا پڑا جب ول ینگ 17 رنز بنا کر شاداب کی گییند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 121 رنز پر گرگئی جب ڈیرل مچل 33 رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کا نشانہ بنے۔ نیوزی لینڈ کو چوتھا نقصان ٹام لیتھم کی صورت میں اٹھانا پڑا جب وہ حارث رؤف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

ٹام لیتھم 49 گیندوں پر شاندار 64 رنز سکور کیے۔ 

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے دو دو اور شاداب خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے گزشتہ دو میچز میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو شکست دی تھی۔

سنیچر کو پاکستان نے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو 38 رنز سے شکست دے کر سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی تھی۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم 193 رنز کے تعاقب میں 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز ہی بنا سکی۔ مارک چیپ مین 65 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے ایک بار پھر عمدہ بولنگ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے گزشتہ دو میچز میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو شکست دی تھی۔ (فوٹو: اے ایف پی)

بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا اور ان کی شاندار سینچری کی بدولت پاکستان نے 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنائے۔ بابر اعظم 101 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ محمد رضوان 50 اور افتخار احمد 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

جمعے کو پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی20 میچ میں باآسانی 88 رنز سے شکست دی تھی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 183 رنز کا ہدف دیا تھا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیے گئے 184 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 16 ویں اوور میں صرف 94 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

مارک چیپ مین نے سب سے زیادہ 34 رنز بنائے۔ اوپنر ٹام لیتھم 20 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ کیوی ٹیم کے سات کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکے۔

پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر حارث رؤف نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہمان ٹیم کے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.