ورلڈ کپ اور ایشیا کپ کا معاملہ، بھارتی بورڈ کی نئی منصوبہ بندی سامنے آگئی

image

پی سی بی ابھی تک ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے بارے میں غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے لیکن بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے جو منصوبہ بندی کی ہے اس کے مطابق اکتوبر میں ایشیا کپ سری لنکا میں ہوگا جبکہ ورلڈ کپ میں پاکستان کے میچ موہالی، نئی دہلی اور دھرم شالا میں کرانے کی تجویز ہے۔ اس سے قبل کولکتہ اور چنئی کے نام بھی میڈیا میں آچکے ہیں۔

جنگ اخبار کے مطابق  بی سی سی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان کرکٹ بورڈ اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کی حامی بھرتا ہے تو موہالی ، نئی دہلی اور دھرم شالا کے نام فائنل ہوچکے ہیں۔ یہ تینوں شہر شمالی بھارت میں واقع ہیں۔

سکیورٹی نقطہ نظر سے پاکستان کے لئے محفوظ ہیں اور ان شہروں میں فاصلہ کم ہونے کی وجہ سے پاکستان ٹیم کو زیادہ سفر بھی نہیں کرنا پڑے گا۔ کولکتہ اور چنئی میں فاصلہ زیادہ ہے۔

ممبئی میں بی سی سی آئی کے ہیڈ کوارٹر میں ورلڈکپ میچز ان تین شہروں جبکہ ایشیا کپ سری لنکا میں کرانے کی تجویز سامنے آرہی ہے۔ جون میں اس بارے میں فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔

جون میں انگلینڈ میں آئی سی سی بورڈ میٹنگ کے ساتھ ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ بھی کرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.