اتنا کام کرے گا تو یہی ہوگا کیونکہ ۔۔ کام سے تھک کر گرنے والے روبوٹ کی وائرل ویڈیو

image

انسان اکثر کام کے بوجھ کی وجہ سے خود کو مشینوں سے تشبیہ دینے لگتے ہیں کیونکہ شائد لوگوں کو ایسا لگتا ہے کہ مشینیں تھکتی نہیں ہیں لیکن سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو نے ان دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے۔

ماہرین کا دعویٰ ہے کہ سائنس کی ترقی کی وجہ سے دنیا میں چوتھا صنعتی انقلاب اب آنے ہی والا ہے بہت جلد ہی ایسی ذہین مشینیں تیار کر لی جائیں گی جو انسان کا ہر کام کریں گی بلکہ ایسی بہت سی مشینوں نے تو انسان کی جگہ لے ہی لی ہے۔

جو چیزیں پہلے محض ایک تصور قرار دی جاتی تھیں اب بہت تیزی سے حقیقت کا روپ دھارتی جا رہی ہیں۔ کئی ممالک میں روبوٹ اب بہت سے کام انجام دے رہے ہیں۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ مشینوں کے کام کرنے کی وجہ سے بہت سے کام آسانی سے ہو جائیں گے اور کمپنیوں کا خرچ کم ہوگا، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک روبوٹ مسلسل کام کرنے کی وجہ سے تھک کر گرگیا، اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر ہزاروں لوگوں نے دیکھا اور پسند کیا جس کے بعد یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts