بیٹی کی رخصتی میں دیر نہیں کروں گا ۔۔ شاہین آفریدی کس دن بارات لے کر اپنی دلہن کو لینے آئیں گے؟ سسر آفریدی نے تاریخ بتا دی

image

تم مجھے سسر نہیں کہو۔ یہ الفاظ تھے شاہد آفریدی کے۔ عید کے پہلے دن انہوں نے اپنے داماد شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ ایک شو میں شرکت کی۔ جہاں لالہ نے ٹی وی پر ہی داماد کو ڈانٹ دیا۔

ہو ا کچھ یوں کہ شاہین سے سوال کیا کہ اہلیہ انشاء کو کتنی عیدی دیں گے اس سوال پر آفریدی نے خود ہی کہہ دیا کہ یہ سوچ رہا ہے کہ جتنی سسر سے ملی اتنی آگے دے دوں گا۔ سسر کی بات سنتے ہی اینکر نے کہا کہ لالہ یہ سسر زیادہ بڑا بڑا نہیں لگتا ۔ یہ سننے کی دیر تھی کہ آفریدی کہتے ہیں کہ سن لو تم مجھے کبھی سسر نہیں کہو گے۔

کیونکہ اگر تم نے پی ایس ایل 2023 جیتا ہے تو میں نے بھی قطر میں چیمپئن ٹرافی جیتی ہے۔ اس کے علاوہ شاہد آفریدی نے کہا کہ جی میں نے تو بہت جلد شادی کر لی تھی۔بس یہی سوچ رہا ہوں کہ ان کی بھی جلدی کروا دوں۔

اتنے میں فوراََ اپنے داماد شاہین کے مشورہ کرنے لگے کہ بتا دوں کہ کب ہے رخصتی کی رسم۔

اس سوال پر شاہین نے ہنستے ہوئے کہا جی ہاں ۔پھر لالہ نے کہا کہ اسی سال ستمبر میں میں بیٹی کی رخصتی کر دوں گا۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.