راولپنڈی میں ژالہ باری، پاکستان اور نیوزی لینڈ کا ٹی 20 میچ بے نتیجہ ختم

image
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ راولپنڈی سٹیڈیم میں شدید بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے ختم کر دیا گیا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی۔ 

بارش کی وجہ سے میچ رکنے تک نیوزی لینڈ نے تین وکٹوں کے نقصان پر 164رنز بنائے تھے۔ 

نیوزی لینڈ کی اننگز کا 19 واں اوور جاری تھا کہ بارش کی وجہ سے میچ کو روک دیا گیا۔ راولپنڈی سٹیڈیم اور اطراف میں شدید بارش اور ژالہ باری ہورہی تھی جس کی وجہ سے میچ روک دیا گیا۔

رات 11 بج کر پانچ منٹ پر میچ آفیشلز نے گراؤنڈ کا معائنہ کرنے کے بعد میچ ختم کرنے کا اعلان کر دیا یوں چوتھا ٹی 20 میچ بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ 

سیریز میں پاکستان کو دو ایک سے برتری حاصل ہے۔

قبل ازیں نیوزی لینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان ٹام لیتھم اور چیڈ بوس نے کیا۔ 

نیوزی لینڈ کو پہلا نقصان ٹام لیتھم کی صورت میں اٹھانا پڑا جب وہ 13 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر حارث رؤف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ 44 رنز پر گری جب ویل ینگ عماد وسیم کی گینڈ پر بولڈ ہوئے۔ ینگ نے چھ رنز سکور کیے۔  

نیوزی لینڈ کو تیسرا نقصان ڈیرل مچل کی صورت میں ہوا جب وہ 54 رنز کے مجموعی سکور پر عماد وسیم ہی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ 

مچل نے تین رنز سکور کیے۔

نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ 108 کے مجموعی سکور پر گری جب چیڈ بوس 54 رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے۔ 

نیوزی لینڈ کی پانچویں وکٹ 164 رنز پر گری جب رچن راوندر 8 رنز بناکر حارث رؤف کا شکار بنے۔

پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے تین جب کہ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 2020 کے بعد پہلی مرتبہ کوئی بین الاقوامی ٹی20 میچ کھیلا گیا۔

تیسرے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد مہمان ٹیم نے چار رنز سے فتح اپنے نام کرتے ہوئے سیریز میں کم بیک کیا تھا۔ (فوٹو: اے ایف پی)

پانچ ٹی20 میچز کی سیریز میں پاکستان کو 1-2 کی برتری حاصل ہے۔

اس سے قبل قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے تین ٹی20 میچز میں سے پہلے دو میچز میں گرین شرٹس کو کامیابی حاصل ہوئی تھی۔

تیسرے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد مہمان ٹیم نے چار رنز سے فتح اپنے نام کرتے ہوئے سیریز میں کم بیک کیا تھا۔

اگر سیریز کے اعدادوشمار کی بات کی جائے تو ابھی تک نیوزی لینڈ کے آل راؤںڈر مارک چیپ مین تین میچز میں 115 رنز بنا کر سب سے آگے ہیں۔

ان کے بعد پاکستانی کپتان بابر اعظم ہیں جنہوں نے اپنی ٹیم میں سب سے زیادہ، 111 رنز سکور کیے ہیں جس میں ایک سینچری بھی شامل ہیں۔

اسی طرح اگر بولرز کی بات کی جائے تو پاکستانی بولر حارث رؤف تین میچز میں 10 وکٹیں حاصل کر کے سب سے آگے ہیں۔

حارث رؤف کے بعد نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری ہیں جنہوں نے تین میچز میں چھ وکٹیں حاصل کی ہیں۔

Mickey Arthur catches up with the Pakistan players at the team hotel in Islamabad #PAKvNZ | #CricketMubarak pic.twitter.com/kztBiBdhUN

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 18, 2023

دوسری جانب پاکستانی ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر بھی ٹیم کے ساتھ موجود ہیں جو جمعرات تک ٹیم کے ساتھ رہیں گے۔

خیال رہے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے کھیلا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.