کالج گیٹ کا ٹریلر جاری ’پتا نہیں ایسا کالج اور یونیفارم پاکستان میں کہاں ہوتا ہے؟‘

image
پاکستان کے نجی ٹی وی چینل گرین ٹی وی پر کالج جانے والے طلباء کی زندگی پر مبنی ایک نیا ڈرامہ ’کالج گیٹ‘ آنے کو تیار ہے۔

بدھ کے روز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کالج گیٹ کا ٹریلر ریلیز کیا گیا ہے۔

کالج گٰیٹ کے ٹریلر کے مطابق اس ڈرامے کی کہانی کالج میں پڑھنے والے پوش طلبا کے گرد گھومتی ہے جنہیں اپنی تعلیمی زندگی کے ساتھ ساتھ نجی اور گھریلو معاملات میں بھی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس ڈرامے کی کاسٹ میں ضرار خان، نٹالیا کسٹیلو شاہد، خاقان شاہنواز، حنا چودھری، مامیا شاہ جعفر، جاوید شیخ، صبا حمید  اور عثمان پیرزادہ شامل ہیں۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

A post shared by Green Entertainment (@greenentertainment.official)

کالج گیٹ کے ٹریلر کو دیکھ اس کی نیٹ فلکس کی مشہور سپینش سیریز ’ایلیٹ‘ اور اس کے ہندی ریمیک ’کلاس‘ سے مماثلت ظاہر ہوتی ہے۔

2018 میں ریلیز ہونے والی سپینش سیریز ’ایلیٹ‘ کی کہانی طلبا ایک پوش سکول میں داخلہ لیتے ہیں لیکن وہاں دو متضاد طبقات کے تنازعات خوفناک صورتحال کا رخ اختیار کر لیتے ہیں۔

اسی طرح رواں سال ایلیٹ کے ریلیز ہونے والے ہندی ریمیک ’کلاس‘ کی کہانی بھی متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے طلبا کے گرد گھومتی ہے جو ایک پوش سکول میں داخلہ حاصل کرتے ہیں جہاں ان کے امیر طلبا کے ساتھ تنازعات شروع ہو جاتے ہیں جو کہ سنگین صورتحال یعنی قتل تک پہنچ  جاتے ہیں۔

Elite season ke copy a rahi a kya?

— Laly (@ItsLabeee) April 19, 2023

کلاس کا ٹریلر جب ریلیز کیا گیا تھا تو اسے سوشل میڈیا پر شدید ٹرولنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

اسی طرح ٹوئٹر سمیت انسٹاگرام پر بھی کالج گیٹ کے بارے میں ٹرولنگ سے بھرپور تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

how is college gate a new coming of age drama if the entire cast is over early to mid twenties?

— ramlah (@complexcourage) April 18, 2023

لالے اپنی ٹویٹ میں لکھتی ہیں کہ ’ایلیٹ سیزن کی کاپی آ رہی ہے کیا؟‘

رملا نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’کالج گیٹ آںے والی نسل کے بارے میں کیسے ڈراما ہو سکتا ہے جب پوری کاسٹ ہی 20 سے 25 سال کی عمر کی ہے؟‘

رِمشا طاہر نے اس ڈرامے کا موازنہ ایلیٹ سے کرتے ہوئے دلچسپ انداز میں لکھا کہ ’ایلیٹ، کلاس اور اب آپ کے سامنے پیش خدمت ہے حلال ورژن ’کالج گیٹ۔‘

Elite, Class and presenting you now the halal version " College Gate " :) pic.twitter.com/F6L7TsPyRJ

— Rimsha Tahir (@rumshum12) April 18, 2023

ساہل نے بھی اسی طرح کا تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایلیٹ سے کلاس اور پھر کالج گیٹ، ہم کافی ترقی کر چکے ہیں۔‘

انسٹاگرام پر عقیلہ نے کمنٹ کیا کہ ’ان میں سے کچھ طلباء تو 30 سال کی عمر کے لگ رہے ہیں۔‘

اقراء نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’پتا نہیں ایسا کالج اور یونیفارم پاکستان میں کہاں ہے؟‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.