پانچواں ٹی 20، نیوزی لینڈ سے شکست، پاکستان سیریز جیتنے کا سنہری موقع گنوا بیٹھا

image

پانچویں ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان سیریز جیتنے کا سنہری موقع گنوا بیٹھا۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 194 رنز کا ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے چیپ مین نے شاندار سنچری اسکور کی جب کہ جمی نیشم نے 45 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔

قومی ٹیم کی جانب سے محمد رضوان نے 98 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جب کہ افتخار احمد نے 36 جب کہ عماد وسیم نے 31 رنز کی اننگز کھیلی۔

نیوزی لینڈ کے بلیئر ٹکنر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

نیوزی کی جیت کے ساتھ پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز دو دو سے برابر ہو گئی۔

Our line-up for the fifth T20I 👇 | pic.twitter.com/FJyVYtQ2wF

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 24, 2023


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.