عید کے موقع پر میں اور ثانیہ مرزا ساتھ ہوتے تو اچھا ہوتا: شعیب ملک

image
پاکستان کے سٹار کرکٹر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر وہ اور ان کی ٹینس سٹار بیگم ثانیہ مرزا ساتھ ہوتے تو اچھا ہوتا۔

جیو نیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک کا کہنا تھا کہ کہ عید کے موقع پر میں اور ثانیہ ساتھ ہوتے تو اچھا ہوتا لیکن ان کی اپنی مصروفیات ہیں جس کی وجہ سے میں اور ثانیہ ساتھ نہیں ہیں۔

شو کے میزبان نے شعیب ملک سے پوچھا کہ ’خبریں چل رہی ہیں کہ ثانیہ مرزا کے ساتھ آپ کے  تعلقات اچھےنہیں، میں زیادہ گہرائی میں نہیں جاؤں گا، آپ عید کے موقع پر کیا جواب دینا چاہیں گے؟

جس پر شعیب ملک نے کہا کہ کچھ نہیں، یہی کہ عید کے موقع پر میں اور ثانیہ ساتھ ہوتے تو اچھا ہوتا۔

 شعیب ملک نے مزید کہا کہ ہمیشہ کی طرح دونوں میاں بیوی کے درمیان پیار اور محبت موجود ہے۔

شعیب ملک نے اپنی اہلیہ کے نام خصوصی پیغام میں کہا کہ ’میں ثانیہ مرزا کو عید کی مبارک باد دوں گا، میں انہیں مسِ ضرور کرتا ہوں، عید کے دن ہم اپنے سب سے قریبی لوگوں کو ہی یاد کرتے ہیں۔‘

شعیب ملک نے بتایا کہ ان کے بیٹے اذہان سے ان کی دن میں دو بار ویڈیو کال پر بات ہوجاتی ہے۔

گزشتہ سال نومبر سے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی افواہیں چل رہی ہیں۔ (فوٹو: انسٹاگرام)

خیال رہے گزشتہ سال نومبر سے سٹار جوڑے کے درمیان علیحدگی کی افواہیں چل رہی ہیں۔

اس دوران ایک خلیجی اخبار نے رپورٹ کیا تھا کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی 12 سال رہنے کے بعد ان کے درمیان علیحدگی ہو رہی ہے۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزاکافی عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ نظر نہیں آرہے ہیں۔ اس دوران ثانیہ مرزا بیٹے کے ہمراہ اکیلے عمرہ ادا کرنے گئی جس کے بعد ان افواہوں نے زور پکڑا۔

اس حوالے سے شعیب اور ثانیہ کی جانب سے باضابطہ طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا۔

یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی اپریل 2010 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک  بیٹا اذہان بھی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.