سوات دھماکہ خودکش نہیں تھا بلکہ ۔۔ شہادتوں کی تعداد کہاں تک پہنچ گئی؟

image

سوات: کبل میں سی ٹی ڈی کے تھانے میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کے شہداء کی تعداد 17 ہو گئی، پولیس نےدہشت گردی کا امکان رد کر دیا۔

دھماکے کی تحقیقات کے لیے 2 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس میں سیکریٹری داخلہ عابد مجید اور ڈی آئی جی اسپیشل برانچ شامل ہیں۔کمیٹی کو تحقیقات جلد مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

گزشتہ روز سوات میں سی ٹی ڈی کے تھانے میں ہوئے دھماکے سے عمارتوں، مسجد، مکانات اور اسکول کی دیواریں اور چھتیں گر گئی تھیں۔دھماکے میں 40 افراد زخمی ہوئے تھے جو اسپتال میں زیرِعلاج ہیں جبکہ شہداء میں سی ٹی ڈی کے 2 افسران بھی شامل ہیں۔

سوات کے ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور کے مطابق تھانے پر کسی حملے کے شواہد نہیں ملے، دھماکا تہہ خانے میں پڑے بارود میں ہوا۔دھماکا شارٹ سرکٹ کے باعث ہوا۔

کمیٹی کو تحقیقات جلد مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،کمیٹی جائے وقوع سے ملنے والے شواہد کا جائزہ لے گی جبکہ 9 شہدا کی نماز جنازہ اداکردی گئی ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.