بھارت میں موبائل فون استعمال کرتے ہوئے، فون چہرے کے قریب پھٹنے سے 8 سالہ بچی دم توڑ گئی۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست کیرالہ میں پیش آیا جہاں رات کے وقت 8 سالہ بچی موبائل فون استعمال کررہی تھی۔
فون اس کے چہرے کے قریب پھٹ گیا جس سے اس کا چہرا جھلس گیا اور وہ دم توڑ گئی۔
بچی کی والدہ اس کو جلدی سُلانے سے بچنے کے لیے موبائل ہاتھ میں دے دیتی تھیں تاکہ بچی کھیلتی رہے اور دیر سے سوئے تاکہ رات بھر تنگ نہ کرے، ماں کی یہ غفلت بیٹی کی جان لے گئی۔