پاک نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز، پہلے مقابلے کیلئے تیاری مکمل

image

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمیں آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی، ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی آج ہوگی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ کل جمعرات 27 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائیگا، پاکستانی وقت کے مطابق میچ سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہو گا۔

شیڈول کے مطابق ٹی 20 سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز 27 اپریل سے شروع ہو گی اس ضمن میں دونوں ٹیمیں آج بدھ کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں چار سے سات بجے تک پریکٹس کریں گی۔

شیڈول کے مطابق سیریز کا دوسرا میچ 29 اپریل، تیسرا میچ 3 مئی، چوتھا میچ 5 مئی جبکہ پانچواں اور آخری میچ 7 مئی کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کے پہلے دو میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم جبکہ آخری تین میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے پانچویں اور آخری ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز دو، دو سے برابر کردی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.