نیوزی لینڈ کی ‘بی’ ٹیم سے شکست، بابر کی کپتانی پھر خطرے میں

image

نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر کھیلے جانے والی 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز اپنے نام نہ کرنے کے بعد بابر اعظم کی کپتانی خطرے میں پڑ گئی۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سینیئر صحافی عبد الماجد بھٹی نے کپتان بابر اعظم کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ بابر کہتے ہیں انہیں کسی چیز کی پرواہ نہیں، جب انکے نیچے سے کرسی کھسکے گی تب انہیں پرواہ ہوگی۔

سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ کچھ مہینے پہلے افغانستان کی ٹیم سے بھی ہم سیریز ہارے، پھر ہمیں ہوم گراؤنڈ پر انگلینڈ اور نیوز لینڈ سے بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو سوچنا پڑے گا۔

سنیئر صحافی کہتے ہیں کہ اب بہت ہوچکا، سنجیدہ سوچ بیچار کی ضرورت ہے، کپتان کی قیادت کے معاملات پیچیدہ ہوتے جا رہے ہیں ۔ pic.twitter.com/FNE8LYtL26

— Syed Yahya Hussaini (@SYahyaHussaini) April 25, 2023

دوسری طرف اسپورٹس اینکر اور تجزیہ کار یحییٰ حسینی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے بابر کی کپتانی کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے لکھا کہ کپتان بابر اعظم ہر شکست کے بعد کہتے ہیں 10 سے 20 رنز کم تھے، کپتانی سیکھ رہا ہوں۔

2️⃣ @ICC ٹی 20 ورلڈ کپ 1️⃣ ایشیا کپ، انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز 0-3 آسڑیلیا /انگلینڈ /نیوزی لینڈ سے وائٹ بال ہوم سیریز جیت نہیں سکے، ہر شکست کے بعد کپتان کہتے ہیں 10/20 رنز کم تھے،کپتانی سیکھ رہا ہوں، اور ناقص کپتانی پر سوالات اٹھانے والوں کو کہا جاتا ہے، مافیا سرگرم 🏏 pic.twitter.com/LRCPYWxrd9

— Syed Yahya Hussaini (@SYahyaHussaini) April 25, 2023

دوسری طرف پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم گزشتہ ایک سال جس طرح کھیلے ہیں، اس سے ٹاپ ٹیم نہیں بنے۔ اگر اس ہی انداز سے کھیلتے رہے تو دوسرے یا تیسرے نمبر پر ہی رہیں گے۔ ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ جیتنے کیلئے کس برانڈ کی کرکٹ کھیلنی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.