پاکستانی ٹیم بھارت میں کھیلے جانیوالے میگاٹورنامنٹ میں شرکت کریگی، شائقین پرجوش

image

پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم ایشین ہاکی چیمپین شپ ٹرافی ٹورنامنٹ میں شرکت کریگی جو 3 اگست سے 12 اگست تک بھارت کے شہر چنائی میں کھیلا جائے گا۔

جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں تقریبا 12 سال بعد بھارت میں ایک دوسرے کے مد مقابل ہونگی ۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری حیدر علی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس چیمپئن شپ میں تمام ہاکی کھیلنے والے ممالک کو لازمی طور پر شرکت کرنا ہوتی ہے کیونکہ اس میں شرکت کرنیوالی ٹیم ہی اولمپک کیلئے کوالیفائی کر سکتی ہے۔

۔بھارت سمیت کئی ممالک کی ٹیمیں بھی شریک ہونگی ،چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو تقریبا4کروڑ روپے چاہئیں جس کیلئے میں کوشش کر رہاہوں۔

پاکستان سپورٹس بورڈ اور وفاقی حکومت سمیت سندھ حکومت سے بھی میں نے درخوست کی ہے کہ ہمیں فنڈز دئیے جائیں تاکہ ہم اس چیمپئن شپ میں شرکت کر سکیں ۔

انہوں نے بتایا کہ اگلے ماہ اسلام آباد لاہور اور کراچی میں بزنس کمیونٹی کے حوالے سے ایک سیمینار بھی کرا رہاہوں تاکہ فنڈز میسر ہو سکیں ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.