اہم پاکستانی کرکٹر انجری کا شکار

image

قومی کرکٹر حارث سہیل انجری کا شکار ،نیوزی لینڈ کیخلاف پہلےون ڈے میں شرکت مشکوک ہوگئی ۔

پی سی بی کے مطابق حارث سہیل فیلڈنگ سیشن کے دوران گر گئے تھے ،حارث سہیل کے بائیں کندھے میں تکلیف ہے،انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی ٹیسٹ رپورٹ تسلی بخش آئی ہے۔

پی سی بی کا مزید کہنا ہے کہ حارث سہیل کی میچ میں شمولیت کا فیصلہ میڈیکل پینل کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

دوسری جانب راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی ۔پاک نیوزی لینڈ ون ڈے ٹرافی بھی ٹی ٹوئنٹی ٹرافی کی طرح بنائی گئی ہے،ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی تقریب میں قومی کپتان بابر اعظم اور نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے شرکت کی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.