پہلا ون ڈے، نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 289 رن کا ہدف

image

پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 289 رن کا ہدف دے دیا۔

پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ٹاس جیت بیٹنگ کی دعوت دی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے  ڈیرل مچل نے 11چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے شاندار سنچری اسکور کی۔ ان کے علاوہ وِل ینگ نے 86 رن کی اننگز کھیلی۔

قومی ٹیم کی جانب سے شاہین، نسیم اور حارث نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ  شاداب خان ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

واضح رہے کہ ون ڈے اسکواڈ کے لیے پاکستان ٹیم میں 6 اسپشلسٹ کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، ان میں عبداللہ شفیق،آغا سلمان، حارث سہیل، امام الحق،اسامہ میر اور وسیم جونیئر شامل ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز 2-2 سے برابر رہی تھی ایک میچ بارش کی نذر ہو گیاتھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.