پہلا ون ڈے، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا

image

پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا۔

پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 289 رنز کا ہدف اننگز 48 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے شاندار سنچری اسکور کی، وہ 117 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جب کہ امام 60 اور بابراعظم 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

نیوزی لینڈ کے ملنے نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس سے پہلے پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ٹاس جیت بیٹنگ کی دعوت دی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے  ڈیرل مچل نے 11چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے شاندار سنچری اسکور کی۔ ان کے علاوہ وِل ینگ نے 86 رن کی اننگز کھیلی۔

قومی ٹیم کی جانب سے شاہین، نسیم اور حارث نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ  شاداب خان ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

پاکستان کو اس جیت کے ساتھ پانچ میچوں پر مشتمل سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

دونوں ٹیموں کی مابین اگلا میچ 29 اپریل کو پنڈی میں ہی دن 330 بجے کھیلا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.