نسیم شاہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

image

راولپنڈی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے ابتدائی 6 ایک روزہ میچوں میں سب سے زیادہ وکٹوں کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے کیریئر کے ابتدائی 6 میچوں میں 20 وکٹیں حاصل کر لیں انہوں ںے راولپنڈی میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں 2 وکٹیں حاصل کیں۔

نسیم شاہ نے نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری کا ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے ابتدائی 6 میچوں میں 19 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

Double-strike ⚡ closes out the innings with a bang 💥 | #CricketMubarak pic.twitter.com/YfcSKvmDal

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 27, 2023

یہ بھی پڑھیں: پہلا ون ڈے، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا

بنگلا دیش کے مستفیض الرحمان نے ابتدائی 6 ایک روزہ میچوں میں 18 وکٹیں لی تھیں جبکہ عمران طاہر، ریان ہیرس، ظہور خان اور عبادت حسین نے 17، 17 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

نسیم شاہ ابتدائی 4 اور 5 میچز میں بھی سب سے زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ رکھتے ہیں، نسیم شاہ نے 4 میچز میں 15 اور 5 میچز بعد 18 وکٹیں مکمل کی تھیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.