دوسرا ون ڈے، پاکستان کو جیت کیلئے 337 رنز کا ہدف

image

دوسرے ون ڈے میچ میں  نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 337 رنز کا بڑا ہدف دے دیا۔

پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے ایک بار پھر ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

کیویز کی جانب سے مسلسل دوسرے میچ میں مچلز نے سنچری اسکور کی جب کہ ٹام لیتھم 97 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔

پاکستان کے حارث روف نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

خیال رہے کہ 5 میچز کی اس سیریز میں پاکستان کو 0-1 سے برتری حاصل ہے۔ پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.