خاتون سے بدتمیزی، دہلی کے کھلاڑیوں کو ہوٹل کے کمروں میں ملاقات کی اجازت نہیں

image

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم دہلی کیپیٹلز نے ایک پارٹی میں خاتون سے ہونے والے بدتمیزی کے ایک واقعے بعد کھلاڑیوں کے لیے نئے قواعد اور ضوابط جاری کر دیے ہیں۔

’انڈین ایکسپریس‘ کے مطابق خاتون سے بدتمیزی کا واقعہ فرینچائز کی جانب سے منعقد کی گئی ایک پارٹی میں پیش آیا تھا۔ تاہم فرینچائز کی جانب سے اس واقعے کی مزید تفصیلات میڈیا سے شیئر نہیں کیں۔

رپورٹ کے مطابق دہلی کیپیٹلز کی انتظامیہ نے اپنے کھلاڑیوں کو اس بات کا پابند بنایا ہے کہ وہ رات دس بجے کے بعد اپنے کسی بھی دوست کو اپنے ہوٹل کے کمرے میں لے کر نہیں جاسکتے اور اگر انہیں اپنے کسی مہمان سے ملنا ہو تو انہیں کسی کیفے یا ٹیم کے ہوٹل میں واقع ریستوران میں بیٹھنا ہوگا۔

نئے قواعد و ضوابط کے مطابق دہلی کیپیٹلز کے ہر کھلاڑی کو ہوٹل سے باہر کسی سے ملنے جانے سے قبل فرینچائز کے حکام کو اطلاع دینی ہوگی۔

’انڈین ایکسپریس‘ کے مطابق فرینچائر نے اپنے تمام کھلاڑیوں کو آگاہ کردیا ہے کہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کو مالی جرمانے کا سامنے کرسکتا ہے اور اس صورت خلاف ورزی کرنے والے کا معاہدہ بھی منسوخ کیا جا سکتا ہے۔

خیال رہے دہلی کیپیٹلز کی جانب سے کھلاڑیوں کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ آئی پی ایل کے دوران اپنی بیویوں اور گرل فرینڈز کو ساتھ رکھ سکتے ہیں لیکن ان کے سفری اخراجات کھلاڑیوں کو خود برداشت کرنا ہوں گے۔

رواں سال آئی پی ایل میں دہلی کیپیٹلز کے لیے اب تک کا سفر مایوس کُن ثابت ہوا ہے اور ٹیم اپنے سات میچوں میں سے صرف دو میچ ہی جیت سکی ہے۔

دہلی کیپیٹلز کی ٹیم اپنا اگلا میچ سنیچر کو سنرائزرز حیدر آباد کے خلاف کھیلے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.