حکومت کی دکانداروں پر ٹیکس عائد کرنے کی تیاریاں

image

حکومت نے آئندہ وفاقی بجٹ میں دکانداروں پر ٹیکس عائد کرنے کی تیاریاں پکڑ لیں۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت آئی ایم ایف کے مطالبات کی روشنی میں ٹیکس تجاویز کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس میں آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں 20 لاکھ دکانداروں پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے۔

مالی سال 24-2023 کے وفاقی بجٹ میں دکانداروں پر ٹیکس عائد کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا۔

جیو نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت آئی ایم ایف کے مطالبات کی روشنی میں دکانداروں پر ٹیکس عائد کرنے کیلئےخصوصی اسکیم لائی جائے گی۔

اس کے تحت دکانداروں پر بجلی بلوں پر ٹیکس عائد کیا جائے گا، بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں دکانداروں سے بجلی بلوں کے ساتھ یہ ٹیکس وصول کرکے ایف بی آر کو منتقل کر دیں گی۔

سالانہ 1 کروڑ آمدن والے دکانداروں پر ٹیکس کیلئے ایف بی آر یہ اسکیم لائے گا اور انہیں ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.