گھر میں مچھر آرہے ہیں تو اب پریشانی کی بات نہیں ۔۔ آج ہی یہ 6 پودے گھر میں لگائیں، جس سے مچھر قریب بھی نہیں آئیں گے

image

مچھر کا کاٹنا صرف چبھن، جلن اور دانے نہیں کرتا بلکہ یہ کئی ساری بیماریوں کے پیدا ہونے کی وجہ بھی بنتا ہے۔ جیسا کہ ہم جانتے ہیں مچھروں سے ہونے والی جان لیوا بیماریوں کے بارے میں جن میں ملیریا، ڈینگی، چکن گونیا وغیرہ شامل ہیں، جس سے ہر سال لاکھوں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

ویسے مچھروں کا مکمل خاتمہ تو ممکن نہیں لیکن کچھ احتیاطی تدابیر ضرور ہیں جنہیں اپناکر ہم مچھروں کے وار اور اس سے ہونے والی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

آئیں ہماری ویب کے ذریعے جانتے ہیں کہ وہ کون سے 6 پودے ہیں جن میں سے اگر کسی ایک کو بھی گھر میں رکھ لیا جائے تو مچھر بالکل نہیں آتے۔

تلسی

تلسی کا پودا ایک قدرتی مچھر مار ہے کیونکہ اس کی مخصوص مہک مچھر برداشت نہیں کر سکتے۔ تلسی کا پودا باآسانی مل جات ہے اور یہ اُگنے میں بھی آسان ہے، آپ اس کے پتے توڑ کر اپنی جلد پر رگڑ سکتے ہیں، اس سے مچھر آپ کے قریب نہیں آئیں گے اور آپ کئی بیماریوں سے محفوظ رہیں گے۔

گیندا

گیندے کا خوبصورت پیلا اور نارنجی پودا مچھروں کو بھگانے کے لیے بہترین ہے۔ اس کی خوشبو جہاں انسانوں کو اچھی لگتی ہے وہیں مچھروں کو یہ ناگوار گزرتی ہے، جس کی وجہ سے وہ قریب نہیں آتے۔

لیونڈر

لیونڈر کا حسین پودا جہاں گھر کی خوبصورتی بڑھاتا ہے وہیں اگر گھر میں لگا لیا جائے تو آپ مچھروں سے محفوظ رہ سکتے ہیں، اس کی مخصوص خوشبو سے مچھر کوسوں دور بھاگتے ہیں۔ اسکے علاوہ اگر آپ لیونڈر کے تیل کے قطرے ہاتھ پر لگائیں اور باہر جائیں تو وہاں بھی مچھر آپ کے پاس نہیں آئیں گے۔

لیمن بام

لیمن بام نامی پودے کے پتوں کی لیموں جیسی مہک مچھروں کو پسند نہیں ہوتی، اسلیئے مچھر ان پودوں پر لگے ایریا سے دور رہتے ہیں۔

سٹرونیلا

سٹرونیلا کا پودا بھی مچھروں کو گھر یا کسی بھی جگہ سے دور رکھنے میں معاون ہے۔ بہت سے کیڑے مارنے کی ادویات اور اسپرے میں اس کا تیل استعمال کیا جاتا ہے۔

سنبل بری

سنبل بری مچھروں کے لیے کسی عذاب سے کم نہیں ہے۔ سنبل بری مچھر مارنے کے لیے استعمال ہونے والے کسی بھی مہنگے اسپرے سے زیادہ بہتر ہے۔ یہ دیگر کیڑے مکوڑوں کو بھی گھر میں نہیں آنے دیتا۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts